270

اپرچترال میں انٹرنیٹ کی سپلائی کے لئے ایکسچینج فراہم،سٹاف کی کمی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں پرکافی بوجھ

پشاور(نامہ نگار)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے کوارڈی نیٹرسرتاج احمدخان نے اپرچترال میں انٹرنیٹ سروس بہترکرنے کے لئے ڈی ایس ایل کاسامان پہنچانے پرپی ٹی سی ایل منیجربدرزمان اوردیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ بونی، مستوج،تورکہومیں چارایکسچینج پہنچادئے گئے ہیں جس کے لئے تنصیب تکنیکی ٹیم چترال پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بونی ایکسچینج سے پرانی مشینری نکال کردوبارہ نئی مشینری نصب کی جائے گی تاکہ علاقے کے لوگوں کی شکایات دورہوسکے۔جس کے بعدمستوج،تورکہواورموڑکہومیں بھی انسٹالیشن کی جائے گی اوربہت جلداپرچترال میں تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت میسرہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ وہ کوشش رہے ہیں کہ ایک ٹیم کم ازکم ایک مہینہ چترال میں گزارکرمختلف علاقوں میں لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچاکرواپس آئی ہے۔کیونکہ چترال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اہلکاروں پرکافی بوجھ ہے سرتاج احمدنے چترال کے مسائل میں دلچسپی لینے پرعمل درآمدکرانے پرجی ایم پی ٹی سی ایل بدرزمان،اسسٹنٹ نائب صدروجہہ انورخلیل،ڈائریکٹرشاہ نوازاوردیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاہے کہ وہ ائندہ بھی اس طرح چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں