380

چترال کے ایک مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی کے چھاجا گرنے سے2افرادجابحق 13زخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جمعرات کی صبح 11بجے چترال کے ایک مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے دوافرادجابحق 13زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چترال کے ایک معروف ہوٹل کے بالکونی کے چھاجاگرنے سے بالکونی میں کھڑے 16 افراد نیچے گرگئے جن میں سے ایک مرداورخاتون ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دم توڑ گئے جوکہ میاں بیوی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے چار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے سولہ افراد سیر سپاٹے پر چترال آئے ہوئے تھے اور اس ہوٹل کے چار مختلف کمروں میں مقیم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں