263

موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر واپس،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کرایا گیا

چترال /ہوٹل حادثہ زخمیوں کو پاک آرمی کی ہیلی کاپٹر میں راولپنڈی روانہ کئے گئے تھے لیکن لواری میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر واپس آگئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے چار خاندانوں کے 21 افراد سیر وسیاحت کے لئے گزشتہ رات چترال پہنچ گئے تھے اور جمعرات کے دن ہوٹل کی تیسری منزل پر واقع بالکونی میں اکھٹا ہوکر تصویر کشی میں مصروف تھے کہ بالکونی وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں بالکونی میں کھڑے ہوئے 17افراد نیچے گرگئے۔جس کے نتیجے میں 5افراد جان بحق جبکہ12افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں