250

چترال،ایمرجنسی حالات میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سہولیات سے محروم،ایمبولنس سمیت ایکسرے کے مشین خراب پڑے ہیں۔قبال حیات

چترال/ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال اقبال حیات نے ایک اخباری میں ضلعی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر چترال کی جو صورت حال ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ بدقسمتی سے چترال میں جتنے بھی میں ایمرجنسی حالات رونما ہوتے ہیں۔ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال ہذا میں اس وقت صرف ایک ایمبولینس قابل استعمال اور پانچ ایمبولینسس خراب پڑے ہیں۔ایکسرے کی جدید مشین جوپی پی پی کی حکومت میں ہسپتال کو دیا گیا تھا ان میں ایکسرے فلم نہیں ہوتی یا کوئی دوسرے مسئلے کی وجہ سے وہ کام نہیں کرتے۔ ہسپتال کا جنریٹر گزشتہ کئی مہینوں سے تیل نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑرہا ہے۔انتظامی نااہلی کا یہ عالم ہے لیب میں کیمیکل نہ ہونے کی وجہ سے معمولی ٹسٹ بھی باہر سے کرانا پڑ رہا ہے۔ہسپتال میں اکسیجن سلنڈر بھی نہیں ہے

اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر جاکے دل کو بہت دکھ ہوتا ہے اور تبدیلی کا احساس دل میں ابھرتا ہے۔تبدیلی کے نام پر بننے والے پختوانخواہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔چترال کی قیادت مرچکی ہے صرف تدفین باقی ہے اسلام کے نام پر اسلام آباد حاصل کرنے والے ہمارے صوبائی اور قومی قیادت خواب خرگوش کی نیندسورہی ہے۔موجود ہ بدترین حالات کا ماضی میں کوئی مثال نہیں۔اُنہوں نے کہا چترال میں موجود تمام ایسے ہوٹلوں اور عوامی اجتماع گاہوں کا جائزہ لیا جائے جو 2015 کے زلزلے سے پہلے تعمیر ہوئے تھے۔جو کہ زلزلہ سے بوسیدہ ہوگئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کی ضیاع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں