312

جغور سلنڈر بلاسٹ کی آخری زخمی بھی چل بسی

چترال(نمائندہ   )   ہفتہ قبل جغور گولدور میں سلنڈر بلاسٹ میں چار افراد جھلس گئے تھے جنہیں پشاور منتقل کیا گیا تھا ان میں سے ایک بچہ چترال میں ہی جان بحق ہوگیا تھا جبکہ تین پشاور میں زیر علاج تھے۔دو زخمی ایک ہفتہ قبل پشاور میں جان بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک زخمی دختر محمد طاہر شاہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے اور جمعہ کی صبح جان بحق ہوگئی۔۔سوگوران میں محمد طاہر شاہ(والد)محمد اکبر شاہ،غلام صمدانی،غلام رسول،سیف الملک،مظہرعلی شاہ(چترال سکاؤٹس)ضیاء الرحمن(اسلامی بینک) شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں