چترال (نمائندہ ) چترال بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور اس عزم سے منایا گیا کہ اس مملکت خداداد کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے اور اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ چترال میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈی پی او عبدالحئی نے پرچم کشائی کی اور مقامی سکولوں کے طلباء نے قومی ترانہ سنایا اور اس ملی نغمے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم این اے عبدلاکبر چترالی نے یوم آزادی کی