چترال (نمائندہ آوازچترال ) پی ٹی آئی کے سوا چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے حکومت پرواضح کردیاکہاگر چکدرہ چترال ایکسپریس ہائی وے کو سی پیک کے پیکج سے نکالنے کی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہوں گے کیونکہ یہ منصوبہ چترال سے لے کر دیر اور باجوڑ تک عوام کے لئے موت وحیات کا درجہ رکھتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے اس علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرکے پی ٹی آئی حکومت کو سبق سیکھادیں گے۔ ہفتے کے روز چترال میں “تحریک بحالی چکدرہ چترال ایکسپریس ہائی وے “کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینیر اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا جمشید احمد (جماعت اسلامی)، سابق ایم پی اے مولانا