276

وزیراعلی محمود خان کا یارخون لشٹ میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار

وزیراعلی  خیبر پختونخوا محمود خان چترال کے علاقہ یارخون لشٹ میں گلیشئر پھٹنے کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی نے اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ اورریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے اور متاثرین کو اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر امدادی سامان پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے واقعے میں ایک بچی کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں