344

کوارڈنیٹر ٹورزم ٹاسک فورس آئر کمانڈر (ر) شاہد ندیم نے کہا کہ پھنڈر میں سرمائی کھیلوں کا آغاز کیا جائے گا۔

غذر(محبت دانش سے)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری صفدر علی شیرازی کے دعوت پر کوارڈنیٹر ٹورزم ٹاسک فورس آئر کمانڈر (ر) شاہد ندیم اور گلگت بلتستان ونٹر سپورٹس ایڈونچر کلب کے صدر کرنل (ر) امجد ولی پھنڈر پہنچ گئے۔ پھنڈر کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈنیٹر ٹورزم ٹاسک فورس آئر کمانڈر (ر) شاہد ندیم نے کہا کہ پھنڈر میں سرمائی کھیلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ یہاں نیشنل لیول کے ایونٹ کا انعقاد کرائیں گے۔ جس کے بعد یہاں سیاحت مذید تر قی کرے گی۔ انہوں نے سرمائی کھیلوں کے کیڈز شندور ونٹر سپورٹس ایڈونچر کلب کے صدر صفدر علی شیرازی کے حوالے کیا۔ اس مواقع پر شندور ونٹر سپورٹس ایڈونچر کلب کے صدر صفدر علی شیرازی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ غذرمیں اس سال سے ہی سرمائی کھیلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے کہا کہ صفدر علی شیرازی کی سیاحت کی ترقی کے لیے جدوجہد قابل تعریف ہے۔ غذر میں سیاحت کی ترقی کا مطلب یہاں کے عوام کی ترقی ہے، سیاحت کی فروغ کے لیے کوشش کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں