284

جے یو آئی اپر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون لشٹ کا دورہ،امدادی اشیاء تقسیم

چترال /جے یو آئی اپر چترال کے ضلیعی کابینہ کے اراکین نے امیر جمعیت علماء اسلام اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی ہدایات پر گذشتہ روز یارخون لشٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دور کیا۔اُنہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء تقسیم کی اور جمعیت علماء اسلام کی طرف سے متاژرین  کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے ضلعی امیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور سیلاب میں جان بحق ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کے لئے دعا اور اُن کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں