274

اپرچترال گلیشئر کے پگھلنے سے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اجلاس، سیاحوں پر پابندی، چھٹیاں منسوخ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں گرمی کی تناسب میں روز بروز اضافہ اور متوقع گلشئیر پگھلنے سے سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی آفس اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو /تورکہو،چترال ٹاسک فورس کی طرف سے میجر ہمایون، ہیڈز آف لائین ڈیپارٹمنس اور مختلف این،جی،اوز کے سربراہان نے شرکت کیں۔ میٹنگ بلانے کا مقصد خدانخواستہ گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب آنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری، انتظامات، حفاظتی اقدامات اور عملی طور پر اقدامات اُٹھانا تھا۔ طویل گفت و شنید کے بعد کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے ذیل فیصلے کئے گئے۔ 1۔ ڈی،سی آفس اپر چترال میں کمپلینٹ سیل بنایا جائے گا اور تمام محکموں کے سربراہان کی طرف سے فوکل پرسن اس کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی دینے کے پابند ہونگے۔ 2۔سی،اینڈ، ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپنے تمام مشنری چوبیس گھنٹے تیار کھڑی کریں گے تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں فوراً موقع پر پہنچایا جاسکے۔ 3۔ ٹی،ایم،اے مستوج و ٹی،ایم،اے موڑکہو/ تورکہو ایک بڑے جنریٹر کا بندوبست کرینگے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اسے ٹی،ایچ،کیوہسپتال بونی میں استعمال کیا جا سکے۔ 4۔ڈی،ای،او ایجوکیشن میل/فیمل بونی،یارخون، گہکیر اورریشن کے مختلف پوائنٹس میں اپنے سکول کے کمرے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے سپرداری میں دیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کمروں کو استعمال میں لایا جاسکے۔5۔ اپر چترال میں غیر معینہ مدت تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ 6۔تمام محکموں کے سربراہان و کلریکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ 7۔محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے اپنے ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال اپر چترال میں اپنی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ایریاز میں life saving drugs اور دوسرے تمام میڈیسن کی ترسیل کو یقینی بنانے کا پابند ہونگے۔ تاکہ ایمرجنسی میں صحت کے مراکز میں میں دوائیوں کی قلت نہ ہو۔ 8۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اپر چترال کے تمام گودام اور سیل پوائنٹس میں گندم کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا تاکہ ایمرجنسی میں گندم کی قلت نہ ہو۔9۔ پریزیڈنٹ اسماعیلیہ کونسل اپر چترال اپنے والنٹیرز /رضاکاروں کو اطلاع پہنچائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کا خدمات حاصل کیاجاسکے۔10۔پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال ایمرجنسی کی صورت میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قبل از وقت تمام تر انتظامات یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ آخر میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سربراہان محکمہ جات اپر چترال کو کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے اور اپنے اپنے زمے جو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں کو بخوبی نبھانے اور اس کے لئے قبل از وقت تیار کرنے اور ان تمام ہدایات پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں