اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں گرمی کی تناسب میں روز بروز اضافہ اور متوقع گلشئیر پگھلنے سے سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی آفس اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو /تورکہو،چترال ٹاسک فورس کی طرف سے میجر ہمایون، ہیڈز آف لائین ڈیپارٹمنس اور مختلف این،جی،اوز کے سربراہان نے شرکت کیں۔ میٹنگ بلانے کا مقصد خدانخواستہ گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب آنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری، انتظامات، حفاظتی اقدامات اور عملی طور پر اقدامات اُٹھانا