Site icon Daily Chitral

ویلج کونسل واشچ تورکہو کا بجٹ اجلاس،متفقہ طورپر بجٹ منظور

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ دنوں ویلج کونسل واشچ تورکہو چترال کا ایک اہم بجٹ اجلاس زیر صدارت ناظم علی شان احمد منعقد ہوئی ۔ اجلاس کی کاروائی باقاعدہ قران مجید کے تلاوت سے شروع ہوئی تلاوت مولانا شہاب الدین نے کی ۔ تعرفی کلمات اور دفتر کے افتتاح کے بعد ویلج کنوئیر اقبال مراد نے بجٹ پیش کرتے ہوئے مختصر تقریر کرکے ویلج کونسل کے بارے میں وضاحت کرتے تمام خواتین و حضرات ناظم، جنرل کونسلرز، خواتین کونسلر ،کسان کونسلرز کو ایوان میں تشریف آوری پردل کی گہرائی سے خوش آمدید پیش کیا اور کہاکہ اللہ سے اس امید کے ساتھ دعا گو ہوں ، کہ اللہ ہمارے اس نو زائید اسمبلی کے ذریعے ہم سے وہ کام کرائیں ،جو عوام کی بہتر مفاد میں ہوں۔ اور بلا تفرق ،نسل،مذہب اور علاقیات کو پیچھے چھوڑ کر اس زمین کو اپنا خدمات پیش کر سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ،کہ عوام کی بہتر مفاد میں اختیارات نجی سطح پر منتقل کر کے ان کے حقوق دہلیز پر حل کرنے کیلئے اس بلدیاتی نظام کو متعارف کیا ہے ۔ کیونکہ چھوٹے بڑے کا م اس کونسل کے تحت حل ہو سکتے ہیں۔اگر ہم مل کر ایک کنبے کی حیثیت سے کام کرینگے تو انشاء اللہ تین چار سالوں میں اپنے اس ویلج کونسل کو خوشخالی کی طرف لے جائینگے ۔ پہلے بھی ویلج کونسل کا نظام موجود تھا ۔مگر ان کو اتنے فنڈ اور مراعات، دفتر، کلاس فور،اور اختیارات نہیں ملے تھے اب چونکہ اس گورنمنٹ نے ویلج کونسل کو پورا سیٹ آپ دیا ہے اور پورے اختیارات بھی دی ہے ۔لہذا مجھے اپنے اس پورے ہاوس سے امید ہے کہ اپنے اپنے اختیارات کو پہلے سمجھے اور بھر اس کا استعمال کریں۔کیونکہ ہم والنٹے اس عوام کی خدمت کیلئے اس نظام کا حصہ بنے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے پورے چترال میں بلدیاتی نظام میں کونسلروں کو چار کروڑ کے قلیل فنڈ ملتے تھے ۔اب حکومت خیبر پختونخوا نے چترال کے لئے 95 ویلج کونسل اور5 نیبر ہڈ کونسلوں کو ترقیاتی فنڈ کی مد میں 87 کروڑ 50 لاکھ روپے بجٹ میں مختص کر چکی ہے ۔ اس بجٹ کوآبادی کے تناسب سے تقسیم کرنے کی وجہ سے ہمیں دوسرے ویلج کونسل کی نسبت پانچ لاکھ روپے زیادہ مل چکا ہے ۔اس طرح ہمارے ویلج کونسل کے بجٹ 35 لاکھ روپے ہے اور اس کے علاوہ چار لاکھ روپے ضلع ٹیکس بھی ہمیں ملنے کی توقع ہے اور ساتھ دفتر کو چلانے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا ہ نے اپریشنل اخراجات کیلئے مبلع 5 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔جو کہ کل ملا کے 44 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔اس کی صحیح استعمال سے ویلج کونسل میں بہتری ائیگی۔علاوہ یہ بھی اراکین کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمام ویلج کونسلوں کے لئے کرسی،میز ،الماری وغیرہ کے لئے اسٹنٹ دائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے پہلے سے ٹنڈر دیا تھا ۔جو کہ منظور ہو کرٹھیکہ ہ دارو کو سپلائی آرڈر مل چکی ہے ۔جو کہ چند دنوں میں فرنیچر کی سپلائی کو یقینی بنائے گا ۔
ویلج کونسل واشیچ چترال کے 2015-16 آمدن اور اخراجات کا تخمینہ مندرجہ ذیل ہے
کل آمدن
(1) ترقیاتی گرانٹ مبلع 3500000
(2) اپریشنل گرانٹ مبلع ۔ 500000
(3) ضلع ٹیکس گرانٹ مبلع ۔ 400000
(4) برتھ،ڈیڈ،وغیرہ غیر متواقع آمدن ۔ 20000
کل آمدن کا تخمینہ مبلع ۔ 4420000 روپے
اخرجات کا تخمینہ !
(1) کنٹجنٹ پیڈ اخرجات ۔140000
(2) آئی ٹی ، جنریٹر وغیرہ ۔ 100000
(3) آفس رینٹ ۔ 50000
(4) اسٹشنری ۔ 20000
(5) ٹیلی فون بل ۔ 15000
(6) فرنیچر ۔ 100000
(7) مرمت افس ۔ 15000
(8) دیگر ۔ 60000
کل اخراجات مبلغ 500000 =
کل اخرجات چارچٹ مبلع ۔ 500000 روپے
سی سی بی کے لئے مختص فنڈ مبلع ۔300000 روپے
میونسپل بلز(M&R) مبلع ۔ 800000 روپے
کل ترقیات مبلغ ۔ 2800000 –
کل مبلغ ۔4420000

انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ بجٹ مزکورہ بالا برائے سال 2015-16 جن کے آمدن و اخراجات کا تخمینہ ہاوس کے سامنے برائے منظوری پیش کیجاتی ہے اُمید ہے کہ میرے پیش کردہ بجٹ سے متفق ہونگے بحث کے بعد ارکیں نے بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا ۔

Exit mobile version