325

تورکہو شاگرام میں قائم مزدروں اورد وکانداروں کا بھوک ہڑتالی کیمپ..ٹھیکہ دار نے چیک مقامی قیادت کو حوالہ کیا

تورکہو/  تورکہو شاگرام میں قائم مزدروں اورد وکانداروں کا بھوک ہڑتالی کیمپ پرامن طورپر ختم ہوگیا۔ پراجیکٹ ٹھیکہ دار نے چیک مقامی قیادت کو حوالہ کیا جو مزدوروں اور دیگر متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود افراد نے مقامی پولیس اور ایس ایچ او کوبھی مسئلے کے حل میں کردارادا کرنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ تورکہو شاگرام سے تعلق رکھنے والے مزدروں اور دکاندارووں نے چار دن سے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم تھی جن کا موقف تھا کہ اُنہوں نے ادارے کی ہمقدم پروگرام کے تحت سکول کے ایک پورشن میں کام کیا تھا جس کی ادائیگی دو سالوں سے ٹھیکہ دار نے روکے رکھا تھا جس کے وجہ سے اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے وہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں