266

ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز خان کا چترال میں قائم ریسکیو سٹیشن 1122 کا دورہ

چترال/ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز خان کا چترال میں قائم ریسکیو سٹیشن 22 کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز خان نے ریسکیو1122لوئر چترال سٹیشن 22 دروش ، آپریشنل گاڑیوں اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا اور ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین اور سٹیشن ہاؤس انچارج عرفان اللہ نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو1122 لوئر چترال کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز خان نے ریسکیو1122 کے جوانوں کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نامساعد حالات کے باوجود عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قلیل عرصے میں ریسکیو اہلکاروں نے عوام الناس کا اعتماد حاصل کیا اور کسی بھی ایمرجنسی میں اب ریسکیو اہلکار ان کی امید کا محور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے جبکہ ریسکیو انتظامیہ بھی ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے ان اہکاروں کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں