چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں گذشتہ روز کے سیلاب کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ مکانات اور آراضیات کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ تاہم متاثرین کا مطا لبہ ہے ۔ کہ فوری طور پر متاثر شدہ نہری نظام کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا ۔ تو علاقے کو مزید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ کیونکہ ویلی کے تین دیہات برون ، ساروجال اور انیژ کی نہریں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں ۔ اور سیلاب سے بچ جانے والی مکئی اور لوبیا کی کھڑی فصلیں اور پھلوں کے باغات پانی کی عدم دستیابی کے باعث سوکھ رہے ہیں ۔ جنہیں بروقت پانی کی اشد ضرورت ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ناظم بمبوریت محمد رفیع ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ برون گاءوں میں سیلابی ملبے سے لوگوں کے گھر ، کالاش ڈانسنگ پلیس اور واٹر ٹینک بھر گئے ہیں ۔ اور نہروں کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے جنہیں صاف کرکے بحال کرنا مقامی لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت کی طرف سے فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے ۔ تاکہ وقت ضائع کئے بغیر حالات کو معمول پر لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فوری طور پر نہروں کا نظام درست نہ کیا گیا ۔ تو رہی سہی فصلیں ، باغات اور گھاس وغیرہ ختم ہو جائیں گی ۔ جن پر مقامی لوگوں کی زندگی کا سب سے بڑا انحصار ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بجلی گھر کی نہر خراب ہونے کے باعث پورے گاءوں میں اندھیرا ہے ۔ اور زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ معروف کالاش سوشل ورکر خاتون لالی گل ، شاہی گل اور ایران بی بی