358

لاہور میں سرقہ میں ملوث میاں بیوی کو چترال پولیس نے دھرلیا جنہوں نے وحدت کالونی لاہور کے ایک گھرمیں چوری کا ارتکاب کرنے کے بعد چترال پہنچ گئے تھے

چترال (نمائندہ ) لاہور میں سرقہ میں ملوث میاں بیوی کو چترال پولیس نے دھرلیا جنہوں نے وحدت کالونی لاہور کے ایک گھرمیں چوری کا ارتکاب کرنے کے بعد چترال پہنچ گئے تھے۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایاکہ انہیں اطلاع ملی کہ لاہور سے آئی ہوئی ایک جوڑا 19اگست کو چترال پہنچنے کے بعد پولیس کے ریکارڈ میں اپنی آمد کو 13اگست درج کی کوشش کی جس پر انہیں شک گزرا اور تفتیش کا عمل شروع کرنے پر معلوم ہوا وہ دفعہ 380کے تحت ایک مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں اور مفرور قرار دئیے جاچکے ہیں جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ میاں بیوی کی شناخت نغمان بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ سرگودھا روڈ فیصل آباد (عمر 29سال) اور رمشا(عمر 19سال کے طور پر ہوئی ہے جنہیں جیل بھیجودیا گیا ہے جہاں سے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں