310

آغاخان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ اور CHEPS کے باہمی تعاؤن سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں صفائی مہم۔

(بونی) آغاخان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ اور CHEPS کے باہمی تعاؤن سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں صفائی مہم کا انعقاد کیا جس میں AKYSB بوائے اسکاؤٹس اور CHEPS کے رضاکاروں نے ہسپتال کے احاطے میں صفائی کی اور کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگایا۔ رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او اپر چترال ڈاکٹر فرمان نے کہا کہ صفائی نہ صرف حفظانِ صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کورونا وبا میں AKYSB اور CHEPS کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال میں حکومتی و سماجی تنظیمیوں اور عوام کی کاؤشوں سے کورونا کے مہلک اثرات سے بڑی حد تک بچا گیا البتہ وائرس کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی مہم کے انعقاد پر CHEPS کے چئیرمین رحمت علی جعفر دوست اور AKYSB بونی کے چئیرمین اعجاز سمیت تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ صفائی مہم میں اپرچترال کے مرکزی ہسپتال میں بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع کرکے ٹھکانے لگایا گیا۔ CHEPS کے چئیرمین اور سماجی کارکُن رحمت علی جعفر دوست نے ماحولیات کے تحفظ اور کورونا سے لڑنے کیلئے اپنی تنظیم کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ CHEPS کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلوگن کیساتھ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر دم پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں