254

رمبور میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے گھروں ، ہوٹل ، دکانات ، سکول ، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے گھروں ، ہوٹل ، دکانات ، سکول ، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ۔ منگل کی سہ پہر اچانک کلاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش ہوئی ۔ اور برساتی نالوں میں سیلاب آیا ۔ جس کی وجہ رمبور کے گاوں بڑانکورو، کلاشگرام کے دس گھروں کو نقصان پہنچا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر دکانیں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش کا ہوٹل اور قریبی مکانات متاثر ہوئے . جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول کودوسری مرتبہ سیلاب سے نقصان پہنچا ۔ کلاش گرام گاوں میں سیلاب گھروں میں داخل ہوا ۔ اور گھروں و سامان کو نقصان پہنچا ۔ تاہم لوگ معجزانہ طور پر جان بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر سڑک بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے شیخاندہ روڈ فی الحال بند ہو چکا ہے ۔ جبکہ ایون کے دونوں بجلی گھرکی بجلی بند کئے گئے ہیں ۔ اور پورا ایون اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف ابتدائی معلومات کے مطابق چار گھروں دو ہوٹلز اور روڈ کو مختلف مقامات پر نقصان پہنچا ہے ۔ اور متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔ تاہم نقصانات کی تفصیل بدھ کے روز تیار کی جائے گی ۔ متاثرین فوری طور پر امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں