299

سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال بونی پل تا بونی ریسٹ ہاؤس روڈ کی توسیعی منصوبے کو بروقت تکمیل کرنے اور بازار کے محتلف جگہوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا پابند ہوگا

اپرچترال(ذاکرذخمی سے)  مین بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال، بازار میں کار پارکنگ کا عدم نظام، بازار میں سولر لائٹس کی خرابی اور بونی پل سے بونی ریسٹ ہاؤس روڈ کی توسیعی کام میں سست روی جیسے معاملات کو زیر بحث لاکر ان کے لئےحکمت عملی ترتیب دینے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں مکرم خان افریدیAAC بونی، SDPO مستوج، ٹی،اہم،او مستوج، مورکہو،تورکہو، تحصیلدار مستوج اور ٹریفک انچارج نے شرکت کیں۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد ذیل فیصلے لئے گئے۔۔ 1. کار پارکنگ کے لئے تحصیلدار مستوج کی رہنمائی میں دونوں ٹی،ایم،اوز بونی میں کسی محصوص جگے کی نشاندھی کریں گے اور اس پر کام کا آغاز جلد شروع کردیا جائےگا تاکہ کار پارکنگ کا نظام بہتر کیا جاسکے۔ 2. بونی میں سرکاری اڈے کے علاوہ دوسرا ٹرانسپورٹ اڈا ٹرانسپورٹ سہولیات دے رہا ہے جو کہ بقول ٹی،ای،او مستوج غیر قانونی ہے۔ جس کی قانونی حیثیت کا اندازہ لگانے کے سلسلے میں SDPO مستوج، تحصیلدار مستوج، ٹی،ایم،او مستوج پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ بموقع وزٹ کرکے اڈا مالک سے کاغذات طلب کرکے اس کی تصدیق کریں گے کہ آیا اڈا قانونی ہے کہ نہیں۔3. ٹی،ایم،او مستوج روزانہ کی بنیاد پر بونی بازار اور روڈ کے اردگرد نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ 4. ٹی،ایم،او مستوج و ٹی،ایم،او موڑکھو/ تورکہو باالترتیب بونی بازار کے درمیان روڈ میں پانی کا سپرے باقاعدگی کی بنیاد پر کرنے کے پابند ہونگے۔5. ٹی،ایم،او مستوج بونی بازار میں خراب سولر لائٹس جلد مرمت کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔6. ٹی،ایم،او مستوج بونی کے مختلف حصوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے ڈسٹبین / ٹوکری نصب کرنے کو بھی یقینی بنائے گا تاکہ مین بازار میں کچھروں کا ڈھیر نہ ہو۔7.ایکسن سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال بونی پل تا بونی ریسٹ ہاؤس روڈ کی توسیعی منصوبے کو بروقت تکمیل کرنے اور بازار کے محتلف جگہوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا پابند ہوگا۔ اے،سی ہیڈکوارٹر نے مزکورہ بالا فیصلوں کو جلد از جلد منطقی انجام دینے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں