390

جہاز میں‌ کیا کچھ ہوتا ہے جان کر آپ کبھی بھی سفر نہ کریں‌ گے

ڈاکٹر شاکرہ نندنی
جب بھی کوئی مسافر ہوائی جہاز میں‌سوار ہوتا ہے تو اسے یقین ہوتا ہے کہ جہاز کا عملہ ان کا پوری طرح‌سے خیال رکھے ‌گا اور بظاہر نظر آنے والی صفائی پر مسافروں کو اطمینان ہوتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ جتنی صفائی اور اہتمام انہیں نظر آتا ہے درحقیقت بھی ایسا ہی ہو گا۔ اس حوالے سے ایک ائیر ہوسٹس نے ایسے انکشافات کئے ہیں‌ جو کہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے لئےکافی ہیں۔ ایک بار میں پورٹو سے ایمسٹرڈیم پروگرام کے لئے جا رہی تھی توفضائی عملے ایک بندے”جس کا نام پیڈرو تھامس تھا” سے جوکہ برازیلین تھا دوستی ہوگئی، دورانِ ڈرنک میں نے پیڈرو سے سوال پوچھا کہ ”ہوائی جہاز میں ایسا کیا کچھ ہوتا ہے جو مسافر نہیں جانتے؟“ اس کے جواب میں پیڈرو نے کہا کہ ”بعض پروازوں میں‌انسانی اعضاء جانوروں کے اعضاء اور اس کے ساتھ مردہ اجسام جو کبھی تابوت میں‌ہوتے ہیں ‌تو کبھی بغیر تابوت کے وہ بھی ان مسافروں‌کے سامان کےساتھ سفر کرتے ہیں‌-
پیڈرو نے مزید بتایا کہ ”جسمانی اعضاءکے علاوہ جہاز میں پوری پوری لاشیں بھی اکثراوقات موجود ہوتی ہیں۔ ان میں کچھ تابوت میں ہوتی ہیں اور کچھ ویسے ہی۔ میرے ساتھ دوران ڈیوٹی 2 مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ لاش سے نکلنے والا گندے مادے نے مسافروں‌ کے سامان کو بھی خراب کردیا تھا اور یہی سامان ان کو اِسی گندی حالت میں حوالے کیا گیا ۔ اُس نے مزید بتایا کہ ”مسافر کبھی بھی اپنےجوتے جہاز میں ‌نہ اتاریں کیونکہ اس سے آپ کے پاؤں‌گندے ہوسکتے ہیں ‌کیونکہ نِچلی زمین پر صرف میل ہوتا ہے اورٹرے ٹیبلز آپ کو جتنی صاف نظر آتی ہیں اُتنی صاف نہیں ہوتیں۔ درحقیقت یہ ٹیبلز کبھی صاف کی ہی نہیں جاتیں۔ اس لیے ان پر اپنی کھانے پینے کی اشیاء مت رکھیں۔“
 اس انکشافات نے میرے ہوش اُڑا دئیے، اُس دن کے بعد سے میں سفر میں بہت محتاط ہوگئی ہوں، اور اس محتاطی کا سہرا پیڈرو کو جاتا ہے جو آج بھی میرا بہت اچھا دوست ہے، اور برازیل سے جب بھی یورپ آتا ہے ہم ڈنر اکٹھے ہی کرتے ہیں، آج سے آپ بھی محتاط ہوکر سفر کیجئیے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں