274

آئی ٹی اے لوئر چترال کے وفد کا سیکرٹری گڈ گورننس سے ملا قات

چترال ( نمائندہ )  انصاف ٹیچرز لوئیر چترال کے ایک وفد نے سکرٹری گڈ گورننس ڈاکٹر نذیر احمد سے ان کے دفتر میں ملا قات کی سیکرٹری گڈ گورننس لو ئیر چترال نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اپر چترال کے گڈ گورننس کے تحصیل سطح تک تما م سکرٹریز کے نو ٹیفیکیشن ہو چکے ہیں جبکہ لوئیر چترال کے تحصیل سکر ٹریز کے انٹر ویو ہو نے کے باو جو د نو ٹیفیکیشن میں تا خیر تشویش کا با عث ہے جسکی وجہ سے پورا ڈسٹرکٹ گڈگورننس کی کا رکر دگی متا ثر ہو رہی ہے۔ لہذا صو با ئی اور وفاقی ذمہ داراں سے درخواست ہے کہ جلد از جلد تحصیل لوئیر چترال کے لئے گوڈ کورننس با ڈی کی تشکیل میں مزید تا خیر نہ کی جائے۔ انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لو ئیر چترال کے صدر عبد الغنی نے اس موقع پر کہا کہ ٹیچنگ اسٹاف کے بائی فار کیشن کے سلسلے میں معا ون خصوصی وزیر ذادہ کی کو شش سے سیکرٹری ایجو کیشن، ڈائریکٹر ایجو کیشن ڈی ای اوز اپر لوئیر چترال کی مو جو د گی میں ایک میٹنگ 16اپریل 2020کو سکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا تھا اس میٹنگ میں فیصلہ ہو چکا تھا جب تک بائی فارکیشن کا عمل مکمل نہ ہو تب تک ای ٹرانسفر انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر نہیں ہو نگے اس کے بر عکس کئی اساتذہ کے تبا دلے کئے گئے۔   اور اب تک بائی فارکیشن التوا کا شکار ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کل مورخہ 27اگست 2020کو ٹیچنگ اسٹاف کی بائی فار کیشن کے حوالے سے سکرٹریٹ پشاور میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہو رہا ہے اس لئے ہم سیکرٹری ایجو کیشن اور ڈائیر یکٹر ایجوکیشن KP سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے آفس میں بائی فار کیشن کے حوا لے سے جو TORsبنا ئے گئے ہیں اسے بنیا د بنا کر محکمہ ایجو کیشن میں بھی اپر اور لوئیر چترال کے اساتذہ کے تبا دلے کیے جائے۔ تا کہ اساتذہ کو نزدیکی علا قوں میں ڈیو ٹی سر انجام دینے کا مو قع ملے اور وہ دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں