111

چترال ٹاون زرگراندہ میں آتشزدگی سے گھر جل کر خاکستر ہوگیا

چترال ( نمائندہ  ) چترال شہر کے اندرونی اور گنجان علاقہ زرگراندہ میں آتشزدگی سے چار گھروں کو جزوی نقصان ہوا جبکہ ریسکیو 1122اور ٹی ایم اے چترال کی فائر بریگیڈ عملے کی ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے جوکہ مزید گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اداروں کے جوانوں سے انتہائی جانفشانی سے کام کیااور مزید گھروں کو آگ کے شعلوں سے محفوظ رکھا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھی اس کی زد میں تھا۔ آتشزدگی کی وجہ ا بتدائی طور پر بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email