348

لوٹکو،پی ٹی آئی پارٹی کارکنان کا اجلاس، ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں لٹکوہ کو نظراندازکرنے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار

چترال ( نمائندہ  ) پی ٹی ائی ڈسٹرکٹ کابینہ میں لٹکوہ کو نظرانداز کرنے اور پی ٹی ائی چترال کی حالیہ کارکردگیوں سے حوالے اج شھزادہ امان الرحمن کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ممبر محمد حسین کے علاوہ اسرار الدین رومی اور میر عجب شاہ شریک ہوئے اجلاس میں کریم اباد, شغور اور گرم چشمہ کے مختلف سینر پارٹی ورکروں سے ٹیلی فونک مشاورت بھی ہوئی اور اس بات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ایک نظریاتی اور میرٹ پر یقین رکھنے والی پارٹی ہونے کے باوجود چترال میں ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں جس طرح لٹکوہ کو نظرانداز کیا گیا وہ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے. اجلاس میں تینون یو سیز کے سینئر ورکروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ لٹکوہ کے تین یو سی کے پارٹی ورکرز موجودہ ڈسٹرک کابینہ سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ اسی کابینہ کے صدر اور سیکرٹری سات مہینہ گزرنے کے باوجود نہ اپنے ناراض ساتھیون کو منانے میں کامیاب ہوئے اور نہ ہی تحصیل اور یو سی سیٹ اپ بنانے کا ان کو خیال ایا لہذا اسی کابینہ کے ساتھ اگے کام کرنا ہمارے لئے اب مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اجلاس میں یہ بھی یہ فیصلہ کیا گیا کہ10محرم کے بعد انشااللہ تینون یو سیز کے ورکرون کا ایک کنونشن گرم چشمہ میں منعقد کیا جائے گا جس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں