291

ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی نے شراب پر مکمل پابندی کا بل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا

اسلام آباد/چترال سے جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے شراب پر مکمل پابندی کا بل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا بل کے ساتھ چند قراردادیں بھی جمع کردی گئیں۔قراردادوں میں ہفتہ اور جمعہ کی چھٹی،عافیہ صدیقی کو امریکہ سے پاکستان واپسی،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور وفاقی ملازمتوں میں چترال کے لئے کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔شراب پابندی کے بارے میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شراب پینا،فروخت کرنا قرآن وسنت میں حرام ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 37اور227کا بھی تقاضا ہے کہ شراب پر مکمل پابندی لگادی جائے اور اسی طرح دیگر مذاہب میں بھی شراب حرام ہے۔جس کا برملا اعلان دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ایک بل کی شکل میں کیا تھا۔لہذا حکومت پاکستان شراب پرمکمل پابندی لگادے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں