393

چترال میں ڈاکٹر فورم چترال کے صدراتی انتخابات، ڈاکٹر آصف علی شاہ بھاری اکثریت سے صدراور ڈاکٹر محمود عالم جنرل سیکرٹری منتخب

چترال /)چترال میں پہلی  بارڈاکٹر فورم کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ ڈاکٹر آصف علی شاہ صدر جبکہ ڈاکٹر محمود عالم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ڈاکٹر فورم چترال کے انتخابات بدھ کے روز الیکشن کمیشن ممبرز ڈاکٹر نذیراور ڈاکٹر شوکت کے زیر نگرانی چترال میں منعقد ہوئے اس الیکشن میں دو گروپ مدمقابل تھے۔ کل 67 ووٹ پول کئے گئے
نتائج کے مطابق دلچسپ مقابلے کے بعد ڈاکٹر آصف علی شاہ 50 ووٹ لیکر صدر اور ڈاکٹر محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل کے ڈاکٹر عباس حیات نے 17 ووٹ لئے۔ ڈاکٹرز کمیونٹی نے اس اقدام کو سراہا ان کا کہنا تھا چترال میں کمیونٹی کے مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے اور ایسے وقت میں لیڈرز کی ضرورت تھی اور جن افراد کو چنا گیا ہے وہ باصلاحت اور باہمت لوگ ہیں اور اپنے کمیونٹی کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔نرسنگ کمیونٹی اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی اس خوشی میں شامل ہوکرنومنتخب کابینہ کو مبارک دی اور امید ظاہر ہے کی کہ مستقبل میں مسائل سے نمٹنے کے لئے نئے منتخب کابینہ ان کے ساتھ چلینگے۔ڈاکٹر آصف علی شاہ اور ڈاکٹر محمود نے ڈاکٹروں کی طرف سے ان پر اعتماد کرنے اور اُنہیں صدر منتخب کرنے پر تمام ڈاکٹر اور ان کی خوشی میں شامل ہونے پر تمام ہسپتال سٹافوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں