352

گذشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا ایک بڑا مٹنگ بونی میں منعقد

چترال/سماجی کارکن سید شیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا ایک بڑا مٹنگ بونی میں منعقد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں تمام ڈپارٹمنٹس کے اہلکار مجود تھے ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلےپلان تیار کر نا اور تمام ادارون کو متحرک کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلے بر وقت انتظام کیا جا سکے ۔۔۔
مگر بد قسمتی سے ان کا یہ میٹنگ ڈھونگ کے علاوہ اور کچھ ثابت نہیں ہوا ۔برائے نام ضلع کے منتظمین متاثرہ جگہون پر پہنچ تو گیے لیکن بے بس اور مجبور دیکھائےدے رہیے تھے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں تھے پانج منٹ کا کام پانچ گھنٹون میں بھی نہیں کرا سکے ۔ ریشن کے مقام پر کڑون روپے سے بنایا ہواپل سیلابی ریلے پہنچنے سے پہلے گر گیا۔جسکی وجہ سے اپر چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دوسرےسے اظلاع سے کٹ گیا ہیے۔ عوام کو سفری مشکلات در پیش ہیں ۔ریشن پل سیلاپ برد ہونے سے پیدل سفر کرنے والے خواتین بچون بوڑون اور مریضون کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہیے۔
ڈزاسٹر منیجمنٹ کا کوئی دفتر چترال میں نہیں ہونے سے بروقت امدادی کار روائ ممکن نہی ہورہا ۔لہذا این ڈی ایم اے کا ضلعی افس بونی میں کھولا جائے تاکہ آیندہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلے بروقت مدد کیا جاسکے۔پبلک ورکس ڈپارٹمنس بونی کو مشینری فراہم کیا جائ۔ اور برائ نام ضلع کےانتظامیہ کو کچھ فنڈز فراہم کیا جاے تاکہ موقع پر افیسرز کچھ ضروری احکامات جاری کرنےکے قابل بن جائے ۔۔ورنہ اس ضلع سے عوام کو مشکلات کے علاوہ کچھ فائیدہ نہیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں