551

اظہارِتشکّر

سوشل ورکر حیات الدین، حاکمی دور، ریشن گول نے کہا ہے کہ

میں اپنے اور اپنے علاقہ ریشن گول کی طرف سے سی-ڈی-ایل-ڈی (CDLD) پروجیکٹ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی تعمیر کردہ پروٹیکشن والز کی وجہ سے ریشن گول حالیہ سیلاب میں مکمل تباہی سے بچ گیا۔ سی-ڈی-ایل-ڈی (CDLD) کے تعمیر کردہ پروٹیکشن والز اگر نہ ہوتے تو خدانخواستہ بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔
میں سی-ڈی-ایل-ڈی (CDLD) حکام، ڈپٹی کمشنر اور تمام متعلقہ اداروں کے ذمے داران سے اہلیانِ گول کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنےنمائندے متاثرہ علاقوں میں بھیج کر حالیہ سیلاب کے نقصانات اور اپنے تعمیر کردہ پروٹیکشن والز کے افادیت کی اسسمنٹ کروائیں اور جو جو علاقے سیلاب کے لئے خطرناک ہیں اور نئے پروٹیکشن والز تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، فوراََ تعمیر کروائیں تا کہ آئندہ کے لیے علاقہ محفوظ ہوسکے اور خدانخواستہ مستقبل میں سیلاب آنے کی صورت میں نقصانات کم سے کم ہون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں