264

لوئر چترال پولیس کی کارروائی مختلف مقامات سے منشیات فروش گرفتار۔ نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ڈی پی او

چترال(نمائندہ ) تفصیلات کے مطابق پچھلے دو دنوں کے دوران نو تعینات ایس ایچ او دروش سید عبد الکر یم شاہ نے ڈی پی او لوئر چترال عبد الحئی خان (PSP) کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں دروش ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر احمد ولد عبدالحمید سکنہ گو ر میل کے قبضے سے 1 کلو 45 گرام چرس برآمد کی، ملزم سلمان خان ولد عثمان سکنہ گور میل کے قبضے سے 180 گرام چرس برآمد جبکہ ر فت خان ولد زریں خان سکنہ پھو ٹنیا ند ہ کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کیے،تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش انویسٹی گیشن اسٹاف کے حوالے گیا، جس سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔
اسطرح ایو ن کے نو تعینات ایس ایچ او حضرت دین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمعہ خان ولد فیروز خان سکنہ بروز کے قبضے سے 100 گرام چرس اور ملزم سراج ولد محی دین سکنہ بریر کے قبضہ سے 3 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔
جبکہ ایس ایچ او بمبوریت شمشیر الہی نے حسین ولد رحیم گل سکنہ بمبوریت کے قبضے سے 125 گرام چرس برآمد کی اور ملزم کو گرفتار کیا ۔ایس ایچ او کوغوزی ولی خان نے ملزم رحیم ولد حفظ سکنہ بروز کے قبضے سے 40 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے ایک بیان میں ماہ آگست کے متعلق منشیا ت کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بتایا کہ ماہ آگست میں مجموعی طور پر کل 4 کلو 147 گرام چرس 20 گرام ہیروئن اور 54 لیٹر شراب برآمد کیے اور کل 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو پچھلے سال کے ماہ آگست کے مقابلے میں کئی گناء زیادہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں