285

وادی اویر میں بے وقت بارشوں کی وجہ سے گندم کا فصل بھی زمین بوس ہوگئی ہے جوکہ ابھی کٹائی کے مرحلے میں تھے۔سڑکیں ملیامیٹ ہوگئے ہیں۔اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ

چترال (نمائندہ ) اویر لوکل سپورٹ پروگرام کے چیرمین اورضلع کونسل چترال کے سابق ممبراسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ اویر کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد اس کے سڑکوں کی بحالی کی طرف ایمر جنسی کی بنیادوں پر توجہ دی جائے جوکہ حالیہ بارشوں نے نتیجے میں ملیامیٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شدید نوعیت کے مسائل سر اٹھارہے ہیں۔ وادی اویر سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے وقت بارشوں کی وجہ سے گندم کا فصل بھی زمین بوس ہوگئی ہے جوکہ ابھی کٹائی کے مرحلے میں تھے جس کی وجہ سے علاقے میں کاشت کاروں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان لاحق ہورہا ہے جن کی معیشت کا ذیادہ دارومدار گندم کی کاشت پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ اویر وادی پہلے ہی پسماندگی سے دوچار تھا اور اس دفعہ بارشوں سے اس علاقے کے عوام کو ناقابل بیان مشکلات اور مصائب نے گھیر لیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں سروے ٹیم بھیج کر کاشت کاروں کے نقصانات کو ریکارڈ پر لاکر ان کومعاوضوں کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں