277

ریشن میں سیلاب زدگان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جانا پی ٹی آئی حکومت کی انتہائی بے حسی کا نشانہ ہے۔..امیراللہ خان

چترال(نمائندہ )ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اپر چترال کے سیلاب زدہ گاؤں ریشن میں عارضی پل کا انتظام نہ ہونے پر ضلعی اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہا اور موثر گاڑیوں کی ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے ضلعے کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش،ڈیزل پٹرول اور دوسرے ضروری اشیاء کی قلت شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ریشنء میں سیلاب نے ٹرک ایبل پل کو مکمل طور پر گرادیا تھا۔ اپر چترال اور گلگت بلتستان آ نے جانے والے مسافروں کو ریشن میں پل کے سیلاب برد ہونے سے ناقابل بیان تکالیف کا سامنا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریشن کے شا دیر کے مقام پر بپھرے ہوئے دریا کی بے رحم موجوں نے اب تک کئی ایکڑ زمین دریا برد کردی ہے جبکہ چار گھر بھی اس زد میں آ کر دریا میں جاگرے۔ دریں اثناء پی پی پی ضلع اپر چترال کے صدر امیراللہ خان نے ریشن کے سیلاب زدگان کی طرف توجہ نہ دینے پر حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ریشن میں سیلاب زدگان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جانا پی ٹی آئی حکومت کی انتہائی بے حسی کا نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی طرف سے متاثر یں کو کوئی امداد نہیں ملی اور نہ ہی انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام شروع ہوا جن میں ریشن پل بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں