288

سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن میں پانی اور بجلی کا مسئلہ حل کرانے پر معاون خصوصی وزیر زادہ اور افتاب ایم طاہر کا شکریہ۔سماجی کارکن عبدالرب

اپر چترال /ریشن سے سماجی کارکن عبدالرب نے ایک اخباری بیان میں ایم پی اے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع اپرچترال افتاب ایم طاہر کا ریشن میں پانی کے پائپ لائن اور بجلی کی بحالی پر اہلیان ریشن کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن میں پُل سمیت دیگر بحالی کے کاموں میں بھی اپنی کارکردگی دکھائینگے۔اُنہوں نے علاقے میں بحالی کے کاموں میں مصروف این جی اوز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں