639

پراونشل منیجمنٹ سروس سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسر شاہ عدنان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی حیثیت سے چارج سنھبال لیا

چترال (نمائندہ ) پراونشل منیجمنٹ سروس سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسر شاہ عدنان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی حیثیت سے چارج سنھبال لیا جبکہ اس سے قبل معظم خان اس پوسٹ پر فائز تھے۔ شاہ عدنان کا تعلق دروش سے ہے جوکہ انجینئر افضل شاہ،انجینئر تیمور شاہ،ڈاکٹر اکبرشاہ اور ٹاؤن میونسپل کمیٹی ٹاؤن ٹو پشاور کے ٹی ایم او نصر اللہ شاہ کا بھانجا ہے۔ اس سے قبل شاہ عدنان نے ان ٹریننگ اے اے سی کی حیثیت سے بھی چترال میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں