392

ریشن پل کی سیلاب بردگی کے بعد تین دفعہ پیدل پل تعمیر کی اور الخدمت فاونڈیشن نے چیر لفٹ لگادی تھی لیکن مقامی لوگ رات کو پل پانی میں بہادیا ہے/ڈی سی اپرچترال شاہ سعود

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے ریشن کے مقام پر نالے کے اوپر پیدل پل کی تعمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ پل کی سیلاب بردگی کے بعد تین دفعہ پیدل پل تعمیر کی اور الخدمت فاونڈیشن نے چیر لفٹ لگادی تھی لیکن مقامی لوگ رات کو پل پانی میں بہادیا ہے اور گزشتہ رات چیر لفٹ بھی لے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اس تخریب کاری کے پیچھے کچھ شرپسند عناصر ضرور موجود ہیں جوکہ اس قسم کی حالات پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اپرچترال متاثرہ علاقے کی نقصانات کامکمل اسمنٹ کرکے پی سی ون بنایاہے عقریب کام شروع کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہاکہ ریشن میں دو دنوں کے اندر متاثرہ پل کی جگہ سٹیل پل تعمیر کیا جائے گا۔ پل ٹرک میں لوڈ ہو روانہ چکا ہے۔آج یاکل ریشن پہنچ جائے گا۔ اور بحال کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی طرف ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ انشا اللہ بہت جلد لوگوں کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں