248

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا ضلعی انتظامیہ سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ،متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کل کی جائے گی

چترال(چترال )شاہ سعودڈپٹی کمشنر اپرچترال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال،محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپر چترال، محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اور دیگر انتظامی آفیسران کے ساتھ جمعہ کے روزسیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے نقصانات اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی بھی کل تک کی جائے گی۔اُنہوں نے علاقہ ریشن میں اپر اور لوئر چترال کو ملانے والا تباہ شدہ پل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ مذکورہ جگہ میں سٹیل پل لگانے کے لئے آرمی کی طرف سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ پہنچ چکے ہیں اورسٹیل پل کی روانگی کی گئی ہے اور اگلے کچھ گھنٹوں کے اندر اندر ریشن پہنچا دیں گے۔ اس طرح اس کی تنصیب کا عمل بھی فوری طور پر شروع ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن میں پینے کے پانی کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا تھا جس کو بھی پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈویژن اپر چترال کے زریعے بحال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں