289

آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ اپر چترال، چیپس اورضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان کا انعقاد

اپرچترال/یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد ہوا اپرچترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ، چیپس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی اپر چترال شاہ سعود جبکہ پروگرام کی صدارت امتیازعالم پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال نے کیا۔ تقریب میں اسماعیلی بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کے اہلکاروں نے پرچم کشائی اور سلامی دی۔ اس کے بعد مختلف جماعتوں کے گرلز گائیڈ نے ملی نعمہ پیش کیا۔ اور تقریر بھی کی۔ جس میں یوم دفاع کی مناسبت اور ان کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی سی چترال نے یوم دفاع کے حوالے سے طویل روشنی ڈالتے ہوئے آزادی کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر کرونا وباء کے دوران اسماعیلی والنٹئیرز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں