428

اقتدار میں آکر پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے کرپشن کا حساب لیں گے،ساجدہ صداقت

عوام مورثی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے لوٹ مار کے ذریعے خوب مال بنایا قائدین میرٹ پر ٹکٹ دینگے،تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا ازالہ،مسائل حل کریگی،سینئر نائب صدر خواتین ونگ گلگت(نامہ نگار)سینئر ناب صدر تحریک انصاف خواتین وونگ جی بی ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آمدہ الیکشن میں تگڑے امیدوار میدان میں اتارے گی۔گلگت بلتستان کے عوام مورثی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے نے جی بی میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور ٹھکیوں کے زریعے لوٹ کھسوٹ کیا پی ٹی آی تاریخی کرپشن کرنے والوں کا گھیرا تنگ کریگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ مرکزی قائدین میرٹ پر پارٹی ٹکٹ دے گی۔ہماری جماعت برسر اقتدار آکر عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔مرکزی حکومت جی بی کے مسال پر ترجیحی دے گی عوام کی نظریں عمران خان پر ہیں۔گزشتہ ادوار میں استور کو مکمل نظرانداز کیا گیا۔ضلع مسالستان بن چکا ہے۔اور جان بوجھ کر علاقے کو پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا۔ممبران اسمبلی نے عیاشوں کے سوا کوی کام نہیں کیا۔تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر آنیی حقوق سمیت سمجھ دیگر مسال حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں