331

تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرویز لال کی گرفتاری کے حکم کے خلاف پی ایچ سی میں درخواست دائر

مینگورہ / اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 8 اگست کو جاری کردہ سماجی کارکن تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرویز لال کی نظربندی کے حکم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) مینگورہ بینچ (دارالقضا) سوات میں بدھ کے روز ایک درخواست دائر کی گئی۔
اُن کی گرفتاری کے حکم کے خلاف پی ایچ سی میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست عدالت نے قبول کی تھی جو 15 اگست کو لے گی۔
(ایم پی او) آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت نظربندی کے حکم کے فوراًبعد، پرویز لال نے بونی میں سیشن کورٹ سے 24 گھنٹوں کے لئے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی۔
ضمانت ختم ہونے کے بعد، اپر چترال میں پولیس پرویز لال کو تحویل میں نہیں لے سکی تھی۔ذرائع کے مطابق پی ایچ سی میں یہ درخواست پرویز لال کے ایک وکیل نے دائر کی تھی، جس میں ڈی سی اپر چترال کی کارروائی کو غیر قانونی اور مناسب گراؤنڈ کے بغیر قرار دیا گیا تھا۔
دریں اثناء ایک اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور تحریک حقوق عوام نے ڈی سی سے نظربندی کا حکم واپس لینے کو کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں