384

چترال میں اپنی نوعیت کی ان لائن بزنس سروس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت انزاوے (ANZAWE)کے نام پر ایپ کے ذریعے چترال شہر اور ضلعے کے اندر ہوم ڈلیوری سروس شروع

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں اپنی نوعیت کی ان لائن بزنس سروس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت انزاوے (ANZAWE)کے نام پر ایپ کے ذریعے چترال شہر اور ضلعے کے اندر ہوم ڈلیوری سروس شروع کیا جارہا ہے جس میں کسی بھی وقت اپنے گھر بیٹھے موبائل ایپس کے ذریعے بکنگ کی جاسکتی ہے۔ جمعرات کے روز شاہی قلعہ روڈ میں واقع دفتر کی افتتاحی تقریب میں سابق ضلع ناظم مغفر ت شاہ مہمان خصوصی تھے جس نے فیتہ کاٹ کردفتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ان لائن سروس کے سربراہ انجینئر زیب بن سجاد نے کہاکہ اس سروس سے کسی بھی وقت استفادہ گھر میں ہی بیٹھ کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی مطلوبہ شئے کو بازار سے منگوایا جاسکتا ہے جبکہ چترال کے مختلف مصنوعات بشمول ڈرائی فروٹ اور وولن پراڈکٹ بھی ان لائن مارکیٹنگ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رفتہ رفتہ اس سروس کے دائرہ کارکو بڑہایا جائے گااور چترال میں ای کامرس کو رواج دیا جائے گاجوکہ جدید دور کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اس سروس کو چترال کے لئے نیگ شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے دور اور اس کے ضروریات اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ترقی کا خواب دیکھاجاسکتا ہے اوراس سروس کے شروع کرنے والوں کے جذبے کی داد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے علاقے کے جوانوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے اور انہیں ترقی کے ایک نئے راستے سے روشناس کیا ہے۔ انہوں نے ٹورزم کے شعبے کو بھی ای کامرس کے ذریعے ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چترا ل میں کاروبار کا سب سے ذیادہ پوٹنشل ٹورزم کے شعبے میں موجود ہے اور اس سے کماحقہُ استفادہ کے لئے اس جدیدترین سہولت کو بروئے کار لانا وقت کا تقاضا اور پکار ہے۔ ویلج کونسل جوغور کے ناظم سجاد احمد خان، ویلج کونسل خورکشاندہ کے سابق ناظم، ٹائیگر فورس کے ضلعی صدر حیات الرحمن اور مختلف کاروباری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اس جدید سروس کی اجراء پر مسرت کا اظہا رکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں