628

پرویزاحمدکے خلاف 3MPOکوواپس لیکران کورہاکردیاجائے /سابق ایم پی اے سلیم خان

چترال(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیربہبودآبادی خیبرپختونخوا وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خانے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ پرویزاحمدخان لال ایک سماجی اورسیاسی کارکن ہیں وہ ہمیشہ اپرچترال کے مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھائے ہیں۔ڈی سی اپرچترال نے ان کے خلاف 3MPO لگاکرحق کی آواز کونہیں دباسکتے۔اپنے حقوق کی بات کرناکوئی جرم تونہیں ہے۔وہ وزیراعلیٰ کے آمد کے موقع پرسیلاب متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھایاتھا۔اپرچترال کاانتظامیہ اگربروقت سیلاب متاثرین کی مددنہیں کرسکتاہے ہے تواپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پرپرویزلال کوڈی آئی خ ان جیل بھیج کرکیاثابت کرناچاہتے ہیں۔یہ ایک امرانہ اقدام ہے انتظامیہ اپرچترال عوامی مفادکی خاطر اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرے اورپرویزلال کے خلاف لگایاگیا 3MPOواپس لے۔بصورت دیگرپیپلزپارٹی چترال پرویزلال کے رہائی کے لئے پورے چترال میں احتجاجی مہم جلائیگی اورضلع بھرمہم کاآغازکریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں