392

اقلیتی امور کا دوسرے محکموں پر سبقت، تمام ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون تیار، معاون خصوصی برائے اقلیتی آموروزیر زادہ

چترال (نمائندہ آ )  وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیرذادہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف اور اقلیتی آمور نے سب سے پہلے تمام تر ترقیاتی سکیموں کی پی سی ون تیار کر لئے ہیں جو کہ اقلیتی امور کے حکام کی اچھی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں اقلیتی امور کے تمام تر سکیموں کے پی سی ونز منظوری کے لئے مکمل تیار ہیں جبکہ ترقیاتی سکیموں کی شفاف اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے محکمہ اوقاف میں منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام تر دیگر امور کی بروقت تکمیل کے لئے محکمہ ہذا نے ورک پلان بھی مکمل کر لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف کے علاؤہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایات کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں کو تیزتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے جبکہ محکمہ اقلیتی امور نے اب تک 86 فیصد ترقیاتی فنڈ خرچ کر لیا ہے، جو کہ ترقیا تی فنڈز کا سب سے تیز تر استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکھ کمیونٹی بیسڈ سکولوں کی فیزیبیلیٹی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اقلیتی کمیونٹی کے لیے ٹیکسٹ بکس اور یونیفارم، جبکہ اقلیتی مذہبی سکالرز کے لئے سالانہ وظیفہ 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا ہے جبکہ چیکس کی تقسیم اگلے ہفتے سے شروع ہو جائےگی۔ اس کے علاؤہ اقلیتوں کے عبادت گاہوں کے لئے سامان کی خریداری بھی جلد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے لئے اسکالرشپس اور دیگر مالی امداد بھی دینے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے اقلیتی کمیونٹی کے لئے خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ اتھارٹی سے 625 طلباء وطالبات کو تربیتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اقلیتوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے روزگار سکیم کے تحت قرضے دے رہے ہیں جس کے لئے 15کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور پی سی ون بھی مکمل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ اقلیتوں کے لیے ہاؤسنگ سکیمز کا بھی جلد اجراء کرنے جارہے ہیں۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ چترالی مسلم کمیونٹی کے لئے پشاور میں زمین کی خریداری ممکن بنا رہے ہیں جسکے لئے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال اقلیتوں کے تمام فیسٹیول مقررہ وقت پر منائیں جائینگے جس کے لئے تمام تر لوازمات پہلے سے مکمل کی گئی ہے۔اس سال قبائلی اور بندوبستی اضلاع سے اقلیتیوں کے 370 نوجوانوں کو پورے ملک میں ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے مطالعاتی دورے کرائیں جائینگے، جس سے اقلیتی کمیونٹی کے نوجوان ملکی ثقافتی اقدار سے روشناس ہونگے۔ وزیر زادہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں ترقیاتی سکیموں کی شفاف اور بروقت تکمیل ممکن بنانے کے لیے جائزہ اجلاس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں