402

بروغل فیسٹول دو روزتک جنگل میں منگل کاسماں پیداکرکے رنگینیاں اور رعنائیاں پھیلانے کے بعد اتوار گزشتہ روز احتتام پذیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) بروغل فیسٹول دو روزتک جنگل میں منگل کاسماں پیداکرکے رنگینیاں اور رعنائیاں پھیلانے کے بعد گزشتہ روز احتتام پذیر ہوئی جس میں مقامی اور ملکی سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرکے قدیم واخی کلچر اور تہذیب کا مشاہدہ کیا اور یاک پولو سمیت دوسرے قدیم کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے جس کا انتظام خیبر پختونخوا ٹورز م کارپوریشن (ٹی سی کے پی) اور اپر چترال کا ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر کیا تھا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ احتتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جس نے اپنے خطاب کے دوران اس فیسٹول کو صوبائی حکومت کے کیلنڈر ایونٹس میں شامل کرکے اسے ہر سال 22سے 24جولائی تک منانے کا اعلان کیا ۔ یاک پولو ، ہارس پولو، بزکشی ، گدھا پولو کے کھیلوں کے مقابلے اور دوسرے روایتی کھیلوں کے مقابلے فیسٹول میں شامل تھے جن میں بروغل کے ساتھ مختلف دیہات کی ٹیموں نے نہایت جوش وخروش سے حصہ لیا ۔یا ک پولو میں چلمار آبا د گاﺅں نے سخت مقابلے کے بعد شکاروارز گاﺅں کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ بزکشی کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں چکار گاﺅں نے لشکر گاز کو شکست دے دی اور گدھا پولو میں گرم چشمہ گاﺅں کی ٹیم نے چلمار آباد کو ہرادیا اور پولو کے فائنل میں گاریل گاﺅں نے چلمار آباد کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ اس موقع پر تیراندازی کے بھی مقابلے منعقد ہوئے جبکہ راتوں میں محفل موسیقی میں مقامی فنکاروںنے اپنے فن کا مظاہر ہ کرکے شائقین سے داد وتحسین وصول کرتے رہے۔ تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے خطاب میں کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہاکہ بروغل اور یارخون وادی ملک کے خوب صورت ترین علاقوںمیں شامل ہیں اور ان علاقوں کے رہنے والے یقینی طور پر خوش قسمت ہیں اور یہ وہ علاقے ہیں جن کے گلیشروں اور پانی سے پاکستان سرسبز ہوتے ہیں اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے۔ انہوںنے بروغل کے عوام کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کو وہ حکومت تک پہنچانے اور ان کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ پاکستان کے ان خوب صورت ترین علاقوں کو ترقی ملے اور یہاں خوشحالی آئے۔ انہوںنے کہاکہ بروغل کو درپیش روڈ، صحت ، تعلیم ، توانائی کے شعبوں میں مسائل درپیش اہیں اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہاکہ کرونا کے عالمی وبا کے بعد بروغل اولین فیسٹول ہے جس کی ابتدائی تاریخ 5ستمبر مقرر تھی جسے سیلا ب او ر ریشن کے پل سیلاب برد ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔انہوں نے فیسٹول کے انعقاد کو ٹی سی کے پی کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔ ا نہوںنے کہاکہ اس فیسٹول میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس ، آغا خان ریجنل کونسل اور مختلف اداروں نے کامیاب بنائی اور بروغل کے عوام نے نہ صرف دلچسپی کا مظاہر ہ کیا بلکہ اسے کامیاب بنانے میں بھی قربانی دی۔ احتتامی تقریب میں ڈی سی لویر چترال نوید احمد، ڈی سی شانگلہ ، ڈی سی بنوں ، ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی، اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین، ایڈیشنل اے سی شاہ عدنان ، بروغل نیشنل پارک کے پراجیکٹ منیجر فاروق، ٹی ایم اومستوج رحمت حنیف، AKAHکے امیر محمد اور دوسرے معززین موجود تھے۔ احتتامی دن چترال انوائرنمنٹل سوسائٹی (چیپس) کے زیر اہتمام بروغل کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے آگہی واک ہوئی جس میں کمشنر نے بھی شرکت کی جس کا اہتمام رحمت علی جعفر دوست نے کیا ۔ چترال کے معروف فنکار مہتاب ضیاب نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں