277

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو بازار میں غیر معیاری چیپس اور ایکسپائری فوڈ آئٹمز کی خرید وفروخت پرکارروائی

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے علاقہ موڑکہو کا دورہ کیا اور تحصیلدار آفس موڑکہو میں پورا دن گزارا۔ انہون نے موڑکہو بازار میں غیر معیاری چیپس اور ایکسپائری فوڈ آئٹمز کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی اور کافی تعداد میں ایکسپائری اور غیر معیاری چیپس ضبط میں لینے کے بعد تلف کئے۔ دوران انسپکشن انہون نے عتیق فلینگ سٹیشن موڑکہو کو بھی چیک کیا اور سرکاری ریٹ سے تجاوز کرکے ڈیزل فروخت کرنے پر فلینگ سٹیشن کے مالک کو بھاری جرمانہ کیا اور انہیں منافع خوری سے باز رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں