276

سوات اور شا نگلہ میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ثقا فتی سر گر میوں کو اُجا گر کر نے کیلئے مختلف پرو گرامز اور روائتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

شانگلہ ( سرفراز خان ) زندہ قو میں اپنی ثقافت زندہ رکھتی ہیں، سوات اور شا نگلہ میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ثقا فتی سر گر میوں کو اُجا گر کر نے کیلئے مختلف پرو گرامز اور روائتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، اس مو قع پر منعقدہ شوز سے خطاب کر تے ہو ئے ان سرچ اور ثنبت ملاکنڈو کے ڈائر یکٹر مظہر علی خان نے کہا کہ صوبا ئی حکومت سے پہلی مر تبہ محکمہ ثقافت کے توسط سے روائتی کھیلوں اور قدیم ثقافت کو آگے لا نے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے ہیں، اس مو قع پر بحرین میں حجرہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جبکہ شاہ گراممدین اور شانگلہ میں بچوں کے قدیم روائتی کھیلوں چینہ رو، پیٹو گرم ، میر گاٹ، بلوری کا انعقاد بھی کیا گیا ، مظہر علی نے کہا کہ زندہ قو میں اپنی ثقافت بھی نہیں بھلاتی اور صو بائی حکومت نے ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے اہم قدم اٹھا یا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں