252

سارک چیمبرکے نائب صدرحاجی غلام علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفدنے افغان جنرل کونسلر نجیب اللہ احمدزئی سے ملاقات کی

پشاور/ دسمبر میں پاک افغان ہونے والے ٹریڈ ایکسپو کے سلسلے میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر وسارک چیمبرکے نائب صدرحاجی غلام علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفدنے افغان جنرل کونسلر نجیب اللہ احمدزئی سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پاک افغان بارڈ سٹیشن طورخم، انگور اڈہ اور خرلاچی پر بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے اور وہاں پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، ایکسپورٹ امپور ٹ اور دوطرفہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں روزبروز اضافے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی حکومت اوربزنس کمیونٹی کے اس قدام کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے افغان جنرل کونسلر نجیب اللہ احمدزئی کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشترکہ جدوجہد ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی اور عنقریب غلا م خان باڈر کوبھی کھول دیا جائے گا جس سے دوطرفہ باہمی تجارت تجارت مزید بہترہوگا۔ وفد نے دسمبر میں ہونے والے دونوں ملکوں کے بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام ٹریڈ ایکسپو کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور اس اقدام کو سراہا۔ قونصل جنرل نجیب اللہ احمدزئی نے وفد کی گرم جوشی سے ا ستقبال کیا اور کہاکہ اس کاوش سے مشترکہ ٹریڈایکسپو کامیاب ہوگی۔ اس سلسلے افغان حکومت کی جانب سے جو بھی تعاون درکار ہوگا اس کے لئے ہم آپ کے ساتھ تعاون کرینگے۔ وفد نے کہاکہ پاک افغان بزنس کمیونٹی کو قریب لانے اور پاک افغان دوطرفہ باہمی تجارت بڑھانے دونوں ملکوں اور بزنس کمیونٹی کے مفاد میں ہے، حکومت پاکستان اس میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون اور سپورٹ کرتی ہے۔ وفد میں سارک چیمبرآف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایف پی سی سی آئی سابق نائب صدر عدنان جلیل، سیکرٹری جنرل میاں محمد وصال شریک تھے۔ وفد نے افغان جنرل کونسلر کو کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروح مل سکے اور اس میں حائل روکاوٹیں دور ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں