348

انسدادپولیومہم کے دوران ان کے دروازے پر دستک دینے والے پولیوورکرز اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائی۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز

پشاور/چیف سیکرٹری حکومت خیبر پختونخواڈاکٹر کاظم نیازنے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران انسدادپولیو مہمات کا انعقاد ایک چیلنج ہے لیکن اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر مقررہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہم کامیابی سے اس چیلنج سے نبردآزما ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور میں ماہ ستمبر کی انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز،ڈپٹی کمشنر پشاور، صوبائی محکمہ صحت،ای پی آئی کے اعلیٰ حکام، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے بتایا کہ کورونا وباء کے باعث پولیو مہمات کے تعطل کے بعدصوبہ پختونخوا بھر میں گذشتہ 6ماہ کے دوران پہلی انسدادپولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران5سال سے کم عمر کے 65لاکھ35ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 28ہزار528ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 25ہزار 410 موبائل ٹیمیں اور1ہزار864 فکسڈ،ٹرانزٹ 1ہزار91اور رومنگ 163ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے6ہزار956 ایریا انچارجزشامل ہیں اس انسدادپولیو مہم کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں مہم کے دوران سماجی فاصلہ سمیت کوروناء سے تحفظ کی تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گااورسٹاف کو سرجیکل ماسکس، ہینڈ سینیٹائزرز اور انفراریڈ تھرمامیٹرز سمیت ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ایز)فراہم کیا جارہاہے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث مارچ سے انسدادپولیو مہمات معطل کی گئی تھیں تاہم یہ امرخوش آئند ہے کہ کم و بیش 6ماہ کے تعطل کے بعد بیک وقت صوبہ کے تمام اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے متعلقہ حکام خصوصا فیلڈ سٹاف کو کورونا سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہمات کو موثر اور نتیجہ خیزبنانے کے لئے نگرانی کے لئے وہ خود فیلڈ میں موجود ہوں گے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران انسدادپولیو کی مخصوص اور محدودمہم کی کامیابی کے بعد بچوں کو پولیوسے تحفظ کی لئے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے انسدادپولیو مہمات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 21ستمبر سے صوبہ بھر میں بیک وقت ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی انہوں نے معاشرے کے تمام شعبوں سے وابستہ افرادبالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لئے آگے آئیں اور انسدادپولیومہم کے دوران ان کے دروازے پر دستک دینے والے پولیوورکرز اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں