388

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کر لیا،

اسلام آباد/وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کر لیا، گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہوگا، نئے سیٹ اپ کو عملی شکل دی جارہی ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات سے قبل وزیر اعظم عمران خان گلگت کا دورہ کریں گے اور آئینی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے، یہ فیصلہ گلگت بلتستان کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، زرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل ایک اور 51میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 257اور 258میں بھی تبدیلیاں ہونگی،پاکستان کے ائین کی شق 257 میں ترمیم کئے بغیر گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ اور سینٹ میں نمائندگی نہیں مل سکتی،زرائع کے مطابق نئے سیٹ اپ کو ناکام بنانے کے لئے کشمیری لابی متحرک ہو گئی ہے، اس حوالے سے اندرون خانہ دو وزیروں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ان کے تحفظات کو دور کر کے نئے مجوزہ آئینی سیٹ اپ کے لئے راہ ہموار کریں گے،زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ائین میں ترمیم کے لئے کافی وقت لگے گا،جسکی وجہ سے الیکشن میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں