345

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے نیا اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے نیا اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی میزبانی میں ہونے والے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) میں اپوزیشن نے اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا نام دے دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے میں وزیر اعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا ، اپوزیشن اتحاد اکتوبر میں جلسے جلوس اورجنوری دوہزاراکیس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر ے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ایک احتجاجی لانگ مارچ بھی اس تحریک کا حصہ ہوگا ، اپوزیشن کی جانب سے جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو صرف جنوری تک وقت دیا جائے گااور ملک میں آزاد شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا ،جبکہ نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی ضرورت پڑنے پراستعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونا بھی آپشنز میں شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے گا، ٹروتھ کمیشن 1947 سے آج تک پاکستان کی حقیقی تاریخ پرحقائق سامنے لائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی طرف سے ایک احتجاجی لانگ مارچ بھی اس تحریک کا حصہ ہوگا۔اپوزیشن کی جانب سے اعلامیے کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں