381

کامیاب اے پی سی کے انعقاد اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نوجوان بلاول بھٹو کی بڑی کامیابی ہے/انجینئر فضل ربی جان

چترال (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بلاول بھٹو نے سیاسی پختگی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے موجودہ نازک صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے سیلیکٹڈ اور سیاسی سازشیوں کو عوام کے کہٹرے میں کھڑا میں کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے کہ ماضی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں لیکن کسی نے بھی بھٹو خاندان کا ساتھ نہیں دیا۔
آج تمام جماعتیں اس بات پر اکٹھی ہو گئیں اور یہ ثابت ہو گیا کہ یہ سازشیں صرف بھٹو خاندان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے خلاف ہیں پی پی پی کے نوجوان قائد بلاول بھٹوزردار ی ان سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اپنے سے بڑی اور عمر رسیدہ سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرنا اور انہیں قیادت فراہم کرنے پر بلال بھٹو کو ہزاروں سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں