438

چترال شہر کے ملحقہ علاقے بلچ، سنگوراورسین لشٹ میں فائبراوپٹک سہولیات عوام کوفراہم کیاجائے

چترال(نامہ نگار) چترال شہر کے ملحقہ علاقے بلچ، سنگوراورسین لشٹ میں فائبراوپٹک سہولیات عوام کوفراہم کیاجائے۔ان علااقوں میں درجنوں سرکار ی،غیرسرکاری محکموں کے دفتاراورچترال یونیورسٹی سمیت کئی تعلیم ادارے فائبرآوپٹک کی سہولت سے محروم سے ہیں۔ بلچ اورسنگورمیں فائبرآوپٹک کیبل بچھائے اورتمام لوالزمات مکمل ہونے کے با وجوانٹرنٹ سروس نہیں دی جارہی ہے۔یہاں سے آگے گرم چشمہ اورنچے چترال ٹاوں میں فائبرآوپٹک سروس موجودہے اوردرمیان میں بلچ سنگورکونظرانداز کیاگیاہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپربلچ سنگورمیں فائبرآوپٹک سروس شروع کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں